(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ملاقات میں ،ملکی وعلاقاتی سیاست پر گفتگو کی گئی محمد اعجاز الحق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کو سراہا،
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ محمداعجاز الحق سابق ایم این اے حلقہ این اے 169 کی ملاقات اس ملاقات میں سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کو سراہااور کہا کہ ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج بنانا آپ کا بہترین اقدام ہے اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے 35فیصد بجٹ مختص کرنے سے محرومیاں دور ہوں گی سردار عثمان بزدار میں گفتگو میں کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے الزامات برائے الزامات کی سیاست کبھی کی نہ کریں گے پراپیگنڈا کرنے والے عناصرمخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں اعجاز الحق کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے میگا پراجیکٹ کی سفارش پر سردار عثمان بزدار نے مزید فنڈ اور میگا پراجیکٹ دینے کا وعدہ کیا۔