(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کی تاریخ میں پہلی بار صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کرکٹ ا سٹیڈیم کا قیام خوش آئند ہے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کی تاریخ میں پہلی بار صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کرکٹ ا سٹیڈیم کا قیام خوش آئند ہے ۔کرکٹ اسٹیڈیم عاقل پورروڈ پر رینجر پبلک اسکول کے نزدیک 74ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اس کا رقبہ تقریباً 66کنال ہے ۔کرکٹ اسٹیڈیم میں رات کے وقت میچز کے لئے لائٹس کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے ۔حکومت پنجاب کی ایسی مثبت سر گرمیاں یقیناً علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔اس اقدام سے نہ صرف نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے بلکہ ان کا درینہ مطالبہ بزدار حکومت نے پورا کر دیا ہے۔اسی طرح ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں بھی 44کنال رقبہ پر 74ملین روپے کی لاگت سے کرکٹ اسٹیڈیم اورتحصیل روجھان میں 17ایکڑ رقبہ پر74ملین روپے کی لاگت سے کرکٹ اسٹیڈیم اور 22کنال رقبہ پر 38ملین روپے کی لاگت سے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر جاری ہے ۔