جدہ رپورٹ ۔(نمائندہ خصوصی، امداد حسین لک،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
تقریب میں سینئر رہنماؤں سمیت پارٹی کارکنان اور کمیونٹی اراکین نے بھی شرکت کی۔تقریب کی صدرات امیدوار برائے صدر سعودی عرب چیپٹر تنویر صدیق خان نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنویر صدیق خان، قصیر جاوید ، ظہیر چوہدری اورعبدالقیوم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرنا انٹرا پارٹی الیکشن کا مقصد جماعت کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا ہے ہمارا مقصد تمام اختلاف کو بھلا کر عمران خان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات سر انجام دینا ہے پی ٹی آئی کے تمام گروپس میں اتحاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب پاکستان اور عمران خان کے مشن کے لیے ایک تھے اور ہیں ۔ پاک سعودی تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہیے ۔ آخر پر نوید سحر سے وابستہ یادیں اور انکی پارٹی خدمات پر ان کو خراج تحسن پیش کیاگیا ۔تقریب سے ،انجم وڑائچ،شہبازبھٹی،احمد بشیر ،احمد خان عباسی ، حقان عباسی ملک مظفر ، شہزاد ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔