Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Saudi Arabia Riyadh Region Holds Important Meeting on Indra Party Elections 334

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب الریاض ریجن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد

(رپورٹ عالم خان مہمند ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
میٹنگ کے مہمان خصوصی سابق صدر عبد القیوم خان تھے اعزازی مہمان خصوصی ریاض سٹی سابق صدر سید بخت شیر علی خان ،تاج محمد خان سابق صدر خیبر پختونخوا ونگ ریاض ریجن تھے اس کے علاوہ سابق جنرل سیکرٹری عبداللہ ملک، ڈاکٹر سلمان شاہد ،حکیم خان ،مندوخیل خان ,لال زمین خان، افضل قیوم سابقہ پریذیڈنٹ بونیر ونگ شیر زمان خان،اکرام خان لالہ,نور خان،عمران خاں,. زاکر دیشانی،تہران ,مظفر خان،فضل بادشاہ, امجد علی ظفر گل دا،,اسلام الدین سید فضل علی خان. فضل واحد. شیر محمد خان. عبیداللہ خان. رخمان غنی. فضل حمید. موسی خان،لیاقت علی خان ،عمر علی اور رحمت علی خان نے بھی شرکت کی
میٹنگ میں تمام ارکان کی ممبر شپ حوالے سے تفصیلی گفتگو ھوئی جو اپنے لیڈر وزیر اعظم عمران خان اور ان کے ویژن کو آگے لے کر چلیں گے اور بالخصوص یہاں موجود اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کروائیں گے اور احکام بالا تک پہنچائیں گے ، جتنی زیادہ ممبرشپ ہو گی پارٹی کو فائدہ ہو گا ہماری ہر ممکن کوشش ہو گی کہ تمام سینئرز کی رہنمائی اور سرپرستی میں سب معزز اراکین و کارکنان کو اپنے شانہ بشانہ ساتھ لے کر چلیں اور تمام تر اندرونی اختلافات کو باہمی اتفاق رائے اور خوش اسلوبی سے حل کر کے متحد ہو کر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کو مظبوط تر بنائیں.
میٹنگ کے اختتام پر صدر خیبر پختون خواہ ونگ کی طرف سے مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ بھی پیش کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں