(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب ایسٹرن ریجن کے سابقہ عہدیداران نے سابقہ سٹی صدر قیصر جاوید قریشی اور آفیشل سوشل میڈیا ہیڈ تحریک انصاف سعودی عرب عمر جنجوعہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ تقریب میں ملکی امور اور الیکشن کے موضوعات زیر بحث ائے۔ تقریب میں نزاکت علی اور راجا فرہاد نمایاں رہے جن کی تحریک انصاف ایسٹرن ریجن کیلئے بہت ساری پارٹی خدمات ہیں۔
تقریب میں نزاکت علی سابقہ صدر دمام سٹی، راجا فرہاد سابقہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سعودی عرب، سابقہ جنرل سیکرٹری دمام مختار خٹک، سابقہ ایڈشنل جنرل سیکرٹری دمام فیصل ستی، سابقہ انفارمیشن سیکرٹری ملک غفران، عالم، شاہد، سلطان مرزا، قاسم، ایم سی عامر بٹ، اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
