دبئی نمائندہ خصوصی : ( رپورٹ محمد آصف بلوچ، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )
وفد میں محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی، محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی آئی ام القوین اور مرزا صفدر بیگ صدر پی ٹی آئی عجمان شام تھے جبکہ دوسری جانب معروف کاروباری نوجوان عرفان والہ، ڈاکٹر رانا عدنان یعقوب، منعم خان اور ڈاکٹر محمد سفیان موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان کے بہتر مستقبل اور بہتر جمہوری تسلسل کی جد و جہد میں اوورسیز کے کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
صدارتی نظام پر بھی گفتگو ہوئی کچھ دوست اس نظام کے حق میں تھے مگر کچھ کا خیال تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمانی نظامِ حکومت ہے بہتر ہے۔ جمہوری نظام میں کوئی بھی بنیادی تبدیلی سے مسائل بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔
اس بات پر اتفاق ہوا کہ عمران خان پاکستان میں بنیادی سیاسی تبدیلی کی علامت ہیں اور ہمیں عمران خان کے ساتھ ہر صورت میں سیاسی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
آمدہ عام انتخابات میں اوورسیز کو ووٹ کا حق ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ ہمیں جلد ہی لائحہ عمل ترتیب دے کر یہاں موجود تمام پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ استوار کرتے ہوئے یہ یقینی بنانا ہے کہ تمام پاکستانی انتخاب میں حصہ لیں اور اپنے پسند کے امیدوار کو ووٹ ڈالیں۔