(رپورٹ : عالم خان مہمند ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
پی ٹی آئی ریاض کے صدر تاج محمد خان کی پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی اس ملاقات ہوئی،ملاقات میں سندھ کے دیگر لیڈر اور وڈیرے موجود تھے.جن میں ایم پی اے کراچی عادل خان،سدرہ عمران ایم پی اے سندھ۔ اور عباس جعفری ایم پی اے سندھ بھی موجود تھے.
تاج محمد خان نے اوورسیز میں موجود سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ،کون کون سے مسائل ہیں جو اوورسیز پاکستانی وہاں پے پہ درپیش ہیں اور ان کو کس طرح سے حل کروایا جاسکتا ہے۔تاج محمد خان نے سفارہ پاکستان کے نئے سٹاف اور سفیر پاکستان جنرل ٹائر بلال اکبر کی تعریف کی جس طرح سے وہ کام کر رہے ہیں۔ساتھ میں تاج محمد خان نے بتایا کہ سفارت خانہ کا عملہ بہت کم ہے اس کو مزید بڑھایا جائے سعودی عرب میں 27 لاکھ سمندر پار پاکستانی ہیں اور ان کے لیے سفارتخانہ کا عملہ ناکافی ہے۔اس کے بعد تاج محمد خان نے سعودی عرب میں موجود کاروبار کو بڑھانے اور آسانیاں پیدا کرنے پر بات کی کس طرح سے لوگوں کو کاروبار میں درپیش مسائل آرہے ہیں تاکہ حکومت پاکستان ان کے مسائل کا حل کر سکے ،سعودی عرب ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے لیکن وہاں پاکستان کی پروڈکٹ بہت کم ہیں۔پاکستانی بزنس فورم کو سر گرم کیا جائے تاکہ لوگ پاکستان سے سعودی عرب کاروبار کریں اور سعودی عرب سے لوکل سعودی پاکستان میں کاروبار کریں اس سے پاکستان کی معیشت میں ترقی ہوگی۔آخر میں تاج محمد خان نے سب لیڈران کا شکریہ ادا کیا جس طرح سے انہوں نے اسی عزت بخشی ہے.
256