پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کی طرف سے قائد اعظم محمد علی جناح بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے مناسبت سے ایک پروگرام انعقاد کیا گیا 336

پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کی طرف سے قائد اعظم محمد علی جناح بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے مناسبت سے ایک پروگرام انعقاد کیا گیا

رپورٹ : عالم خان مہمند( تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان تحریک انصاف ریاض کی آفیشل الیکٹڈ باڈی کی طرف سے یوم قائد کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی الیکیڈ باڈی، اور ایم سی ممبران نے شرکت کی۔پروگرام کی شروعات عبدالحکیم خان جنرل سیکریٹری نے کی انہوں نے قائداعظم کی پوری تاریخ کے بارے میں مختصر سب کو بتایا۔اس کے بعد پی ٹی آئی کے صدر تاج محمد خان نے تقریر کی اور بتایا کے قائد اعظم ایک عظیم لیڈر تھے.قائد اعظم ایک ویژن والے لیڈر تھے ،اور ان کا مشن عمران خان پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے نیا پاکستان بن کر رہے گا۔ہم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس طرح سے انہوں نے ہمیں پاکستان کا تحفہ دیا۔
عبد القیوم خان سابقہ سنٹرل ریجن صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کیاا ور قائداعظم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی.عبدالقیوم خان نے کہا قائداعظم کے بعد اگر کوئی لیڈر آیا ہے تو وہ صرف عمران خان ہے اور وہ نیا پاکستان بنا رہا ہے اور پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کر رہے گا۔نائب صدر پی ٹی آئی ریاض عامر بشیر چوہدری نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے پروگرام کرنے چاہیے اور اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے .دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر شاہد ،میاں فضل واحد فائنانس سیکرٹری،عبدالحق ،شفیع تمام خیل ،عالم خان مہمند ،زبیر خان بلوچ ،وسیم خان ،عاسم حان ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس ،پی ٹی آئی ویمن سیکٹری ربیع بنت طارق ،اور دیگر ایم سی ممبران موجود تھے
تقریب آخر میں قائد ڈے کا کیک کاٹا گیا اور اعشائیے سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں