(رپورٹ میاں محمد عظیم القصیم ,تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کی الیکٹڈ باڈی نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کی ٹیم سے ملاقات کی.مہمانوں میں مفتی عزیر بھٹہ صدر پی ٹی آئی سعودی عرب، ڈاکٹر خالد عظیم سرپرست اعلٰی پی ٹی آئی مکہ، ارسلان سنی انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی سعودی عرب، ڈاکٹر انور صدر پی ٹی آئی مکہ، ارشد سیال، عبداللہ، چوہدری شہزاد اور دیگر رہنما شامل تھے۔ مدینہ منورہ کی ٹیم نے اپنے معزز مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا اور انکے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی مدینہ منورہ کی طرف سے خواجہ زبیر صدر پی ٹی آئی مدینہ منورہ، افضل عباس سرپرست اعلٰی مدینہ منورہ، محمد یاسین خان جنرل سیکرٹری، محبت شاہ انفارمیشن سیکرٹری، اسد على چیمہ ویلفیئر سیکرٹری، سرفراز علی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، شیراز ندیم ڈپٹی ویلفیئر سیکرٹری، عاشق بھٹہ کلچرل سیکرٹری، اظہر صادق سپورٹس سیکرٹری شامل تھے۔ ملاقات نہایت دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں ڈاکٹر خالد عظیم، مفتی عزیر بھٹہ، افضل عباس اور خواجہ زبیر نے اظہار خیال کیا اور مفتی عزیر بھٹہ نے مدینہ ٹیم کا شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ مدینہ ٹیم کی طرف سے خواجہ زبیر نے اپنے معزز مہمانوں کا مدینہ منورہ تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔
287