پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن میں پی ٹی آئی انصاف نظریاتی پینل کی طرف سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا 201

پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن میں پی ٹی آئی انصاف نظریاتی پینل کی طرف سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن میں پی ٹی آئی انصاف نظریاتی پینل کی طرف سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں انصاف نظریاتی پینل کے تمام ایم سی ممبران نے شرکت کی میٹنگ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اتفاق رائے سے امیدواروں کو نامزد کیا گیا۔
جس میں ریاض ریجن صدارتی امیدوار تاج محمد خان
سینئرنائب صدرعامر بشیرچوہدری
جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالحکیم خان
ایڈشنل جنرل سیکرٹری رشاد مندوخیل
انفارمیشن سیکرٹری سید بخت شیر علی خان اور وومن سیکرٹری کے لئے ربیعہ بنت طارق کے نام پر اتفاق ھوا
تمام نامزد امیدواروں نے اسے عہد کا اعادہ کیا کہ ہم اوورسیز میں پارٹی کی تنظیمی بنیادوں کو مزید مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے اور یہاں پر موجود اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے جدوجہد کرینگے۔
ریاض ریجن میں تمام ایم سی ممبران کی مشاورت سارے معاملات آگے لیکر چلے گےانہون نے اسے عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہم مخالف پینل کے ایم سی ممبران کو ساتھ لیکر چلینگے اس سے ہماری پارٹی کی تنظیم مظبوط ھوگی اور اوورسیز کو درپیش مسائل احسن طریقے سے حل ھونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں