رپورٹ مہوش ظفر جرمنی ، پی این پی نیوز ایچ ڈی
تقریب کے مہمان خصوصی اوورسیز پاکستان فاونڈیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو اہمیت دی ھے ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم پاکستان میں بدلتے صورتحال پر ہمیشہ مسائل پیدا کرتا ارہا ھےہماری کوشش ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان ممالک میں ہی نمائندے میسر ہو ،تاکہ مسائل بہتراندازمیں جلد حل کئے جاسکے۔
پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے صدر قاضی حبیب الرحمن نے مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کرتے ہوئے گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک مرتبہ پھر ازمائش میں ہے ملک کو ڈاکوؤں لیٹروں کے ہاتھ میں سونپنے کی کوشش کی جارہی ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ملک پر ایک مرتبہ پھر غیر جمہوری عمل کے زریعے امپورٹڈ حکومت کو لایا جارہا ھے جس کو عوام اور اوورسیز پاکستانی ہرگز قبول نہیں کرتے ،ہم عمران خان کے ساتھ تھے ساتھ اور رہینگے
تقریب میں فرینکفرٹ، ڈاریمسڈاڈسمیت دیگر قریبی علاقوں سے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پی ٹی ائی عہدیداران جویریہ ،مزمل شریف سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے اوورسیز سمیت پاکستان کے نوجوانوں کو شعور دیا ہے دنیا بھر میں پاکستان کو وقار دلوایا ھے
عمران خان کے ساتھ تجدید عہدوفا کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پاکستان میں ہونے والے نئے امپورٹڈ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، عمران خان کی حکومت کی برطرفی کے خلاف نعرے لگائے اور سپریم کورٹ کے اس اقدام کو غیرآئینی اور غیر ملکی سازش کا شاخسانا قرار دیتے ہوئے سارے اقدامات کی مذمت کی.