Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Dir Lower Ideological and Founding Members Agree on Strategic Action Plan for Upcoming Local Government Elections 254

پاکستان تحریک انصاف دیر لوئر کے نظریاتی اور بانی ارکان آئندہ بلدیاتی الیکشن کے لئے متفقہ لائحہ عمل پر متفق

(رپورٹ : عالم خان مہمند ،ریاض سعودی عرب ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
سید عالم عرف تھانڑے خان کو آزاد کنڈیڈیٹ کے حیثیت سے مکمل سپورٹ اور حمایت کا اعلان آئندہ کے لائحہ عمل کے کمیٹی بنانے اور تمام تحصیلوں کے دورے اور کارکنان سے ملاقاتیں اور مشاورت ھوگی.
آج مورخہ 12 دسمبر بروز اتوار تیمرگرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور نظریاتی کارکنان کے درمیان ایک میٹنگ منعقد ھوئی
میٹنگ کی صدارت سابقہ صدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ریجن سعودی عرب جناب عبدالقیوم خان نے کی
دیگرلیڈران میں جناب علی شاہ مشوانی جناب سید عالم عرف تھانڑے خان جناب ملک انعام خان جناب ملک راحت خان جناب حاجی حیات اللہ صاحب جناب توصیف شاہ صاحب اور جناب داود شاہ صاحب نے شرکت کی
میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام 7 تحصیلوں کے کارکنان سے ملاقاتیں کی جائینگیں اور صلاح ومشورے کے بعد ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا
یہ کمیٹی مکمل با اختیار ھوگی اور تمام تحصیلوں کے کارکنان کے مشاورت سے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ایک مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا
کمیٹی اورسیز پاکستانیوں کے خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے ان سے مشاورت کرے گی
پارٹی سے موروثیت اور اقربا پروری کو ختم کرنے کے لئے ایک بھرپور تحریک شروع کی جائیگی تاکہ پارٹی کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں