باعث فخر جدہ میں موجود پاکستانی شہری مصطفی شاہ 320

باعث فخر جدہ میں موجود پاکستانی شہری مصطفی شاہ

رپورٹ میاں محمد عظیم القصیم
باعث فخر‏ جدہ میں موجود پاکستانی شہری مصطفی شاہ جن کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے ہے جو پیشے کے لخاظ سے فوٹو گرافر اور ویڈیو ایڈیٹنگ سے منسلک ہیں انہوں نے لوگوں میں ٹریفک پولیس کے قوانین کی آگاہی کے لیے ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جسے بہت زیادہ پذیرائی ملی اور اسے جدہ کی ٹریفک پولیس نے بھی بہت پسند کیا اور اس بہترین ویڈیو اور بہترین انداز میں لوگوں کو آگاہی دینے پر جدہ پولیس کی طرف سے پاکستانی شہری مصطفی شاہ کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جس پر جدہ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایسے نوجوان جو رزق کی تلاش میں مملکت میں مقیم ہیں وہ مملکت میں رہ کر مملکت کی بہتری کے لیے بھی کام کرتے ہیں ایسے نوجوان اپنے وطن کے ساتھ ساتھ ہمارے لیے بھی باعث فخر اور باعث عزت ہیں اس موقع پر پاکستانی نوجوان وطن شاہ کا کہنا تھا سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے یہ ہمیں پاکستان کی طرح ہی عزیز ہے اس لیے اس کی بہتری میں ہم بھی اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اچھے کام کرنے سے پاکستانیوں کا ایک اچھا تاثر قائم ہوتا ہے اور اس سے دونوں برادر ملکوں میں محبت اور بڑھتی ہے مجھے آج خوشی ہے کہ میری وجہ سے میرے وطن کا نام روشن ہوا یہ سرٹیفیکیٹ میرے لیے ہی نہیں پورے پاکستانیوں کے لیے باعث فخر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں