شبقدر بازار میں بی جے پی کے گستاخانہ بیان کیخلاف احتجاج 189

شبقدر بازار میں بی جے پی کے گستاخانہ بیان کیخلاف احتجاج

رپورٹ شبقدر نمائندہ خصوصی: ( عدنان تابش تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے اسلام مخالف گستاخانہ بیانات سامنے آنے کے بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ شبقدر بازار میں بھی اس سلسلے میں بعد از نمازِ جمعہ عالمی ختم نبوت کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یاد رہے سعودی عرب، قطر، یو اے ای، ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک نے بھارتی سفیروں کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں