Prime Minister Shahbaz Sharif 181

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج کی کوششوں اور قوم کی مکمل حمایت سے دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیابی ملی، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے کامیابی ضرور ملے گی

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاک فوج آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، جہاں میران شاہ آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا.
اس موقع پر وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور لازوال قربانیاں دینے والے دھرتی کے بہادر بیٹوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ وزیراعظم کو سرحد پر باڑ لگانے کی صورتحال سمیت مغربی بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے بھی آگاہ کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں