سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے ابو ظہبی کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے ملاقات کریں گے جبکہ ابوظہبی کے ولی عہد سے بھی ملاقات ہو گی ،جس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.
آج شہبازشریف کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ، اس سے قبل ال سلام محل پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے مہمان وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، ملاقات کے دوران تجارتی و کاروباری تعلقات کو وسعت دینے، سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستان کی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ جانیوالے وفد نے بھی شرکت کی.
180