وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چئیرمین مقرر کردیا 194

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چئیرمین مقرر کردیا

رپورٹ محمد اسد نوید : ( بیوروچیف امریکہ ،تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم شہبازشریف نے گردے اور جگر کے ہسپتال پی کے ایل آئی کے بارے میں بڑے فیصلے کرتے ہوئے پی کے ایل آئی کا بورڈ بحال کردیا جبکہ ڈاکٹر سعید اختر کو امریکہ سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کر دیا.
وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ ( پی کے ایل آئی ) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی ، وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اختر کو امریکہ سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کر دیا.خیال رہے کہ ڈاکٹر سعید اختر پہلے بھی امریکہ سے پاکستان آئے تھے جنہیں پی کے ایل آئی کا چیئر مین مقرر کیا گیا تھا مگر عدالتی کارروائی و دیگر مسائل کے باعث وہ چار سال قبل واپس امریکہ لوٹ گئے تھے ، اب پھر ان کی وطن واپس کیلئے وزیر اعظم نے خصوصی کردار ادا کیا ہے.
پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کار ی کا جدید ترین اور عالمی معیار کا حامل ادارہ ہے ، وزیراعظم شہبازشریف نے بطور وزیراعلی یہ منصوبہ جگر اور گردے کے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے مہنگے اخراجات اور سفری دقتوں سے بچانے کے لئے بنایا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں