PML-N president and prospective prime minister Shahbaz Sharif 164

وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارک باد کے پیغام پر جوابی پیغام جاری کر دیا

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی جانب سے مبارک باد کے پیغام دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب بھی جاری کر دیاہے.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ ”وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دینے پر میں آپ کا نریندرمودی شکریہ ادا کرتاہوں، پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے ، جموں اور کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پر امن حل ناگزیر ہے ، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،چلیں آئیں امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں