Muhammad bin Salman, made a big decision for Pakistanis imprisoned in Saudi Arabia 120

وزیر اعظم شہباز شریف نے توہین مسجد نبوی ﷺ کے معاملے میں گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیر اعظم شہباز شریف نے توہین مسجد نبوی ﷺ کے معاملے میں گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا “میں سعودی ولی عہد جناب محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ الّلہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے.
خیال رہے کہ مسجد نبوی ﷺ کی توہین کے معاملے پر مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیو ں کو آٹھ آٹھ سال جبکہ 3 پاکستانیوں کو چھ چھ سال قید کی سزا سنائی تھی ، ایک اور پاکستانی کو تین سال قید اور ساتھ 10ہزار ریال جرمانہ کیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں