وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کے قائم کردہ فلاح عام ٹرسٹ پر پابندی کی شدیدالفاظ میں مذمت 198

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کے قائم کردہ فلاح عام ٹرسٹ پر پابندی کی شدیدالفاظ میں مذمت

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کے قائم کردہ فلاح عام ٹرسٹ پر پابندی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہوں. یہ اقدام مودی کے فکری دیوالیہ پن کی ایک اور مثال ہے۔ اس فیصلے سے ٹرسٹ کے زیراہتمام چلنے والے 332 اسکول بند ہوجائیں گے۔ 80,000 طلباء کا مستقبل تاریک ہو گا اور 10,000 اساتذہ بے روزگار ہو جائیں گے۔ ٹرسٹ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو معاشرے کے پسماندہ طبقے کو معمولی فیس کے عوض معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے۔
میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوزبھارتی جرائم کو روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں