Prime Minister Mian Muhammad Shahbaz Sharif meeting with Mian Muhammad Nawaz Sharif, consultation on names for appointment to important posts, claim of private TV. 120

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ، اہم عہدے پر تعیناتی کیلئے ناموں پر مشاورت، نجی ٹی وی کا دعویٰ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی لندن میں اپنے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں اہم عہدے پر تعیناتی سے متعلق مشاورت بھی کی گئی.
وزیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے اہم تعیناتی کیلئے ناموں پر مشاورت کی ، اہم عہدے پر توسیع کے آپشن پر بھی گفتگو کی گئی جس کے بعد طے پایا کہ حتمی فیصلہ اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا.
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں اہم تعیناتی کیلئے ناموں پر مشاورت کی گئی ، دوران گفتگو اہم عہدے پر توسیع کا معاملہ بھی زیر غور آیا ، نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میں عام انتخابات کی تاریخ نہ دیے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سلیمان شہباز بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں