وزیراعظم عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان اور ڈپٹی کمشنرقصور آسیہ گُل کی ہدایت پر گورنمنٹ ڈگری کالج کھڈیاں خاص میں بھی مون سون شجرکاری مہم کاآغاز 219

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان اور ڈپٹی کمشنرقصور آسیہ گُل کی ہدایت پر گورنمنٹ ڈگری کالج کھڈیاں خاص میں بھی مون سون شجرکاری مہم کاآغاز کردیاگیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیراعظم عمران خان کے وڏن کلین اینڈگرین پاکستان کےتحت کھڈیاں خاص میں بھی مون سون شجرکاری مہم کاآغاز کردیاگیا گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں مون سون شجر کاری مہم کاآغاز اسسٹنٹ کمشنر کوٹ اورنگزیب سندھو نے پودا لگاکر کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور پرنسل کالج برائے خواتین نے بھی اپنے حصے کےپودےلگائے اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سندھو کاکہناتھاکہ شجرکاری صدقہ جاریہ ہے ہرشخص کوچاہیئے کہ وہ اپنےحصہ کاپودہ لگائے تاکہ پاکستان کوکلین اینڈگرین بناکرآلودگی کاخاتمہ کیاجاسکے مزیدکہناتھاکہ پودے خوبصورتی اور آکسیجن فراہم کرنے کاواحد قدرتی ذریعہ ہیں لہذا شہریوں کوچاہیئے کہ وہ حکومت کے اس احسن اقدام کابھرپور ساتھ دیں اور مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں تاکہ آلودگی کاخاتمہ کرکے ماحول کوصاف ستھرا اور صحت افزاء بنایاجاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں