A press conference was held by senior members of Riyadh-based PTI on the successful three-year policy of the PTI government led by Prime Minister Imran Khan and the development of Pakistan. 275

وزیراعظم عمران خان کی تین سال کی کامیاب پالیسی اور پاکستان کی ترقی پر ریاض میں مقیم پی ٹی آئی کے سینئر ممبران نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا.

سٹاف رپورٹ
سعودی عرب الریاض میں مقیم پی ٹی آئی کے سابقہ فنانس سیکرٹری سردار طلعت محمود کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پی ٹی آئی کے سابق عہدیداران سمیت ایم سی ممبران اور سینئر کارکنان نے شرکت کی۔
وزیراعظم عمران خان کی تین سال کی کامیاب پالیسی کی وجہ سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے جس پر ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں سردار طلعت محمود سمیت، چوہدری شبریز اختر سابق صدر پی ٹی آئی ریاض، تاج محمد خان سابق صدر کے پی کے وینگ، عبداللہ ملک سابق جنرل سیکرٹری سٹی ، راجہ گل زیب کیانی سابق سیکرٹری لیبرز آفیئرز، ذاکر دیشانی، افضل قیّوم، شعیب آرائیں، ڈاکٹر حکیم، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر ندیم بھٹی، خرم خان، وسیم خان، زبیر خان بلوچ، قیصر شریف اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسی پر پی ٹی آئی کے ورکرز سمیت پوری قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں غربت میں کمی، کرپشن و بدعنوانی کے خاتمے سمیت الیکشن ریفارمز اور دیگر اصلاحات جلد دیکھنے کو ملیں گی۔ چوہدری شبریز اختر سابقہ صدر نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے اور الیکشن ریفارمز کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو تفصیلاً بتایا ،
سردار طلعت محمود خان کا کہنا تھا کہ جب خان صاحب سعودی عرب آئے تھے اور ان کے ساتھ معاون خصوصی شہباز گل صاحب سے ملاقات ہوئی تھی تو ان کو کچھ گزارشات دی گئی تھی اوورسیز کے مسائل پر ان میں سے کچھ پر عمل ہوا اور کچھ باقی ہیں۔ اوورسیز پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کے مسائل حل کیے جائیں۔
راجہ گل زیب کیانی سیکرٹری اوورسیز لیبرز آفیئرز نے وزیراعظم کی جانب سے کامیاب نوجوان پروگرامز کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ملک بھر میں 50ہزار نئے یوٹیلیٹی سٹورز کھولے جائیں گے، منصوبہ پر کام شروع ہو چکا ہے اور اس کیلئے نوجوانوں کو قرضے بھی فراہم کئے جائیں گے- ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں، انہیں یوں ہی مستقبل کا معمار نہیں کہا گیا، یقیناً ان کی صلاحیتوں کو درست سمت میں بروئے کار لایا جائے تو ملک ترقی کی راہ پر یقیناً گامزن ہوسکتا ہے۔ دنیا بھر میں نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ تصور کئے جاتے ہیں- انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت 100 ارب روپے کے بجٹ سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے ذریعے روزگار کے دس لاکھ مواقع پیدا کرے گی۔ یہ پروگرام حکومتی سطح پر نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
ڈاکٹر ندیم بھٹی صاحب نے خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف کی گورنمنٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے پوری دنیا میں جو اعلی مقام حاصل کیا ھے اس کی مثال نہیں ملتی
ڈاکٹر حکیم صاحب کہا 3 سال قبل جب پاکستان تحریک انصاف کو حکومت ملی اسوقت پاکستان کے معاشی حالات بہت خراب تھے لیکن آج اللہ کا شکر ھے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی دن رات کی محنت سے پاکستان ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن ھے
ڈاکٹر سلیمان شاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان صاحب کی 3 سال کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا
تاج محمد خان نے کہا وزیر اعظم عمران خان صاحب نے اپنی 3 سال کی حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں اور گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ کرایا ھے.
پریس کانفرنس کے بعد میزبان سردار طلعت محمود خان کی طرف سے پر تکلف کھانے سے مہانوں کی تواضع بھی کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں