وزیر اعظم عمران خان نے یورپی یونین کونسل کے صدر سے روس اور یوکرین فوجی تنازع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 211

وزیر اعظم عمران خان نے یورپی یونین کونسل کے صدر سے روس اور یوکرین فوجی تنازع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

عمران خان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کیا کہ یورپی یونین کونسل کے صدر سے یوکرین کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا اور میں نے ترقی پذیر ممالک پر ماسکو کیف فوجی تنازع کے منفی اقتصادی اثرات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین فوجی تنازع پر تشویش کا اظہار کیا، میں جنگ بندی اور تناؤ میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے انسانی امداد کی اہمیت پر زور دیا، بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کی اپیل کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اتفاق کیا کہ پاکستان جیسے ممالک اس کوشش میں سہولت کار کا کردار ادا کر سکتے ہیں، مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے قریبی مصروفیت کا منتظر ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں