(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وفد کی قیادت یو این ڈی پی کے پاکستان میں نمائندہ مسٹر نٹ اوسٹبی نے کی، وفد نے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کو یو این ڈی پی کی کارکردگی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ پیش کی، وفد نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں یواین ڈی پی کے ترقیاتی ، ہیومن ڈویلپمنٹ کے پروگرامز سمیت دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی
وفد نے آزاد کشمیر میں ای گورننس، تعمیر و ترقی سمیت دیگر عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ہم یہاں لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم پاکستان کے احساس پروگرام سے کرونا وبا کے دوران عام آدمی کو ریلیف ملا، آزادکشمیر میں یواین ڈی پی کی کارکردگی لائق تحسین ہے،