صدر پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر کی او-آئی-سی کنونشن کانفرنس میں آئے رہنماوں سے ملاقات 168

صدر پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر کی او-آئی-سی کنونشن کانفرنس میں آئے رہنماوں سے ملاقات

رپورٹ :میاں محمد عظیم

گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف اوورسیز منسٹری کے طرف سے اوورسیز کنونشن کانفرنس میں آئے ہوئے مہمانوں کا معاون خصوصی وزیراعظم مخدوم طارق الحسن نے پرتباک استقبال کیا اور پی-ٹی-آئی قطر کے صدر عبد القھار کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب میں پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ کے صدر خواجہ زبیر، پی-ٹی-آئی سعودی عرب کے صدر مفتی عزیر بھٹہ، سرپرست اعلٰی مکہ ڈاکٹر خالد عظیم، پی-ٹی-آئی سعودی عرب صدر مفتی عزیر بھٹہ، پی-ٹی-آئی انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب ارسلان شاہد، پی-ٹی-آئی مکہ مکرمہ صدر ڈاکٹر انور اور دیگر رہنما جاوید شامل تھے۔ صدر خواجہ زبیر نے تقریب میں معاون خصوصی وزیراعظم ایوب آفریدی اور صاحب زادہ پی-ٹی-آئی لندن اور دنیا بھر سے آئے ہوئے پی-ٹی-آئی کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کی۔ یاد رہے کہ او-آئی-سی کنونشن کانفرنس کی تقریب کا آغاز وزیراعظم عمران خان کی کال پر کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جو 13 مارچ سے 17 مارچ تک مختلف مقامات پر جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں