شہباز شریف نے مصالحتی سیاست چھوڑ کر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کرلیا ، ن لیگ کے صدر نے منتخب لیگی ارکان کو ہفتے میں کم از کم 2 دن اپنے حلقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا جائے ، عید کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف چاروں صوبوں کا دورہ بھی کریں گے ، پارٹی سطح پر عید کے بعد ورکرز کنونشن اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا ۔ 195

صدر مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف حکومت پر برس پڑے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

انویسٹی گیشنگٹھ جوڑ توانائی منصوبوں کی انویسٹی گیشن کرتا رہا,3سال ہوگئے پاور پروجیکٹ میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی.
‏مٹیاری سے لاہور تک ٹرانسمیشن لائن ہم نے شروع کی,مٹیاری سے لاہور ٹرانسمیشن لائن میں ایک انچ اضافہ نہیں کیا گیا.
‏ہم پر کرپشن اور کمیشن کے الزامات لگائے گئے جو الزامات لگائے گئے وہ سارے کے سارے ان کے منہ پر پڑے.
‏آج پھر کہتا ہوں پاور پلانٹس دنیا کے سستے ترین ہیں تاریخ میں سب سے کم مدت میں منصوبے مکمل کیے.
‏الزام لگایا گیس کرپشن کی خاطر اضافی پلانٹ لگائے گئے,اگر بجلی اضافی تھی تو لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں