جدہ رپورٹ(امداد حسین لک نمائندہ خصوصی ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر عباس وڑائچ کی جانب سے صدر پاک میڈیاجرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر اور فورم کے دیگر زمہ داران کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ہوٹل پر شاندارعشائیہ کا اہتمام کیاگیا عشائیہ کے موقع پر معزز مہمانوں کا استقبال،صدر پاکستان مسلم لیگ ق جدہ عبدالشکور،زید بن سرور،چوہدری فیصل وڑائچ ودیگر نے کیاجبکہ خصوصی شرکت چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر،چیئرمین پاک میڈیاجرنلسٹس فورم جہانگیر خان نے کی عشائیہ کے موقع پر دیگر شرکاء میں چوہدری احسان الٰہی گجر، میاں رضوان الحق، پاک میڈیاجرنلسٹس فورم کے نائب صدر فہدرفیق کھوکھر، جنرل سیکرٹری ادریس احمد، چیئرمین ایگزیکٹیوباڈی عدیل ریاض کھوکھر، ممبرایگزیکٹیوباڈی حافظ عرفان کھٹانہ ودیگر شامل تھے۔