President of the Circle of Philosophy, Saudi Arabia, Dr. Muhammad Riaz 167

معروف ادبی و فلاحی شخصیت صدر حلقہ فکروفن سعودی عرب ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کا اکاش پبلک سکول کا دورہ

رپورٹ ایچ ایم فیاض : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معروف ادبی و فلاحی شخصیت صدر حلقہ فکروفن ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کا اکاش پبلک سکول کا دورہ جہاں مخیر حضرات کے تعاون سے بچوں کو فری تعلیم کے ساتھ فری یونیفارم اور کتابیں دی جاتی ہیں. محمد ریاض چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے مگر اس وقت تعلیم بہت مہنگی کردی گئی ہے ایسے میں اکاش پبلک سکول عریب لوگوں کے بچوں کے لئے امید کی ایک کرن ہے.
میری تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اسطرح کے سکولوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ غریبوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں بہتر رول ادا کر سکیں.
آکاش پبلک سکول کی پرنسپل رخسانہ بھٹی نے ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کو خوش آمدید کہا اور ان کی سکول کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے ہمارے سکول کے بچوں کے یونیفارم اور دیگر معاملات میں ہمیشہ مدد کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں