Munir Ahmad Shad, President of Pakistan Executive Forum, had a special meeting with Nasir Habib, Chairman of Pak-Saudi Friendship Forum. 312

پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے صدر منیر احمد شاد کی چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین ناصر حبیب کے ساتھ الخرج میں خصوصی ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب پاک ایگزیکٹو فورم کے صدر منیر احمد شاد نے چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے بانی و چیئرمین ناصر حبیب کے ساتھ الخرج میں خصوصی ملاقات کی ۔منیر احمد شاد نے ناصر حبیب کی پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کیلئے خدمات سے متاثر ہو کر پاک سعودی فرینڈ شپ فورم میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ، اور مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے پر اتفاق ہوا۔منیر احمد شاد نے مزید کہا کہ چیئرمین ناصر حبیب کی شخصیت ایک تاریخی شخصیت ہے اور انکی دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے بے لوث خدمات کو دیکھ کر انسانیت کی خدمت کا مزید شوق اور جزبہ پیدا ہواہے اور انشااللہُ ہر مقام پر پاک سعودی فرینڈ شپ فارم کے ساتھ کھڑے رہیں گے ، پاک ایگزیکٹو فورم اور پاک سعودی فرینڈ شپ فورم ملکر اپنی خدمات سر انجام دیں گے ۔اس موقع پر چوہدری شبریز اختر سویہ اور محمد اویس بھی شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں