صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ پیرطریقت حضرت پیرعلاؤالدین صدیقیؒ نے محی الدین اسلامک یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کاقیام کرکے دینی ودنیاوی علوم کی جوشمع روشن کی تھی وہ پیرطریقت سلطان العارفین صدیقی الاظہری کی قیادت میں ایک تناوردرخت بن چکاہے 213

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ پیرطریقت حضرت پیرعلاؤالدین صدیقیؒ نے محی الدین اسلامک یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کاقیام کرکے دینی ودنیاوی علوم کی جوشمع روشن کی تھی وہ پیرطریقت سلطان العارفین صدیقی الاظہری کی قیادت میں ایک تناوردرخت بن چکاہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جس سے پی ایچ ڈی سکالر،ایم فل، گریجویٹ، ڈاکٹرزسمیت دیگرشعبوں میں سینکڑوں کی تعداد میں فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات عملی زندگی میں دکھی انسانیت کی خدمت کافریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ محی الدین اسلامک یونیورسٹی اور میڈیکل کالج نہ صرف نوجوان نسل میں علم کی شمع روشن کررہے ہیں بلکہ ان تعلیمی اداروں میں سینکڑوں کی تعداد میں ملازمتیں دے کربے روزگاری کے خاتمہ میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اسلامک میڈیکل کالج کے زیراہتمام 500 بستروں پرمشتمل ہسپتال سے بھی لاکھوں افراد کوعلاج معالجہ کی سہولیات میسرآرہی ہیں۔یہ ساراکریڈٹ پیرعلاؤالدین صدیقیؒ کوجاتاہے۔ آج خواتین کاعالمی دن ہے۔ خواتین کے حقوق اور بقاء دین اسلام میں مضمر ہے دین اسلام نے خواتین کوبرابری کی بنیاد پرحقوق دیئے ہیں۔حکومت آزادکشمیر خواتین کے حقوق واحترام میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرئے گی۔ محی الدین اسلامک یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے متعلق جملہ مسائل ومعاملات اور ضروریات ترجیحی بنیادوں پرحل کروں گاچونکہ محی الدین اسلامک میڈیکل کالج کے لیے میں نے بطوروزیراعظم سنگ بنیاد رکھاتھااور اب اس کے کانوکیشن میں بطورمہمان خصوصی شریک ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محی الدین اسلامک یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالج کے کانوکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانوکیشن سے چانسلرمحی الدین اسلامک یونیورسٹی پیرسلطان العارفین صدیقی الاظہری،چانسلربھیرہ شریف یونیورسٹی پیر امین حسانات، وائس چانسلرمحی الدین اسلامک یونیورسٹی و میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف ممتازسکھیرا،پرنسپل ڈاکٹرعبدالعلیم نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر، ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاء نقشبندی، ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر خالد محمود چوہان،سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمد امجد،آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر فیصل منظور، محترمہ بے نظیرمیڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرامجدمحمودکے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات و والدین اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔قبل ازیں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، چانسلر اسلامک یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر نیریاں شریف پیرسلطان العارفین صدیقی، سجادہ نشین دربار عالیہ بھیرہ شریف پیر امین حسانات، وائس چانسلراور دیگرنے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے فارغ التحصیل طلباء وطالبات کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغہ جات اور ڈگریاں تقسیم کیں۔قبل ازیں صدر آزاد کشمیر جب محی الدین سلامک میڈیکل کالج پہنچے تو ان کاپرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں فیکلٹی ممبران کے ہمراہ بڑی شان و شوکت کے ساتھ کانوکیشن میں لایا گیا۔
کانوکیشن کا آغاز پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانوں سے کیا گیاجس کے بعد تلاوت و نعت کے بعد باقاعدہ تقریبات کی کارروائی عمل میں لائی گئیں۔
صدرآزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اسلامک میڈیکل کالج میں میرٹ کے قیام پرادارے کی انتظامیہ بالخصوص چانسلراسلامک یونیورسٹی پیرسیدسلطان العارفین صدیقی، وائس چانسلراور فیکلٹی ممبران کی خدمات کوزبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ ان کے ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے ڈاکٹرز عملی میدان میں دکھی انسانیت کی خدمت کافریضہ احسن طریقے سے سرانجام دینگے۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیااور یقین دلایاکہ نیریاں شریف یونیورسٹی کی سڑک جلد پختہ کی جائے گی جبکہ دیگرمسائل بھی حل کرنے میں حکومت ہرممکن اقدامات کرے گی۔
انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو کامیابی پرمبارک دی اور اس توقع کا اظہار کیاکہ وہ عملی میدان میں محنت اور لگن سے انسانیت کی خدمت کریں گے اور اس ادارے کانام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں