After Maryam Nawaz, Ahsan Iqbal also fell victim to Corona 304

موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے۔احسن اقبال مسلم لیگ ن

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ
‎آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ ہمارا پہلے دن سے یہ موقف ہے کہ یہ حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے۔ یہ دھاندلی ، دھونس، اور دھمکی کے زور پر قائم ہے۔ اس حکومت کا جمہوریت اور جمہوری روایات سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ۔ ان دو انتخابات کے بعد پاکستان کےعوام کو اور ساری دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے ہاں جمہوریت کے نام پر ایک ڈرامہ رچایا جا رہا ہے اور اس ڈرامے میں مرکزی کردار عمران نیازی ادا کر رہے ہیں۔
‎ہر آنے والے دن کے ساتھ ہمارا “ووٹ کو عزت دینے ” والا بیانیہ پہلے سے مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ جب تک اس ملک میں عوام کی منشاء کا احترام نہیں ہو گا اس وقت تک ایسی ہی کٹھ پتلی حکومتیں معرض وجود میں آتی رہیں گی اور پاکستان ماضی کی بھول بھلیوں میں پھنسا رہے گا۔ عوام کی حکمرانی اور آئین کی مکمل بالادستی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی- اب پاکستان کے عوام بھی جان گئے ہیں کہ ملک کے بحرانوں کا واحد حل عوام کا اختیار عوام کو لوٹانا ہے ۔ پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہے۔
‎میڈیا کے وہ لوگ جو ان انتخابات کے نتائج کو حکومت کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ بتا رہے ہیں ۔ ان کو پتہ ہونا چاہیئے کہ اس حکومت کی معاشی کارکردگی ، کرپشن ، اقرباء پروری ، لوٹ مار، سیاسی انتقام ، دروغ گوئی ، نفرت ، لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافے سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ یہی انکے کارنامے ہیں۔ یہی انکا انقلاب ہے۔
‎میں یہاں مسلم لیگ ن کے تمام ورکرز اور قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو تمام تر نامسائد حالات کے باوجود اپنے قائد نواز شریف اور اپنی پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے ہیں۔ ان کی بے مثال جمہوریت پسندی ہمارے لیئے قابل فخر اثاثہ ہے۔
‎جو لوگ اس بات پرچار کر رہے ہیں کہ ن لیگ میں کوئی نظریاتی تفریق یا کوئی دھڑے بندی ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن میں چاہے کارکن ہو ، یا لیڈر شپ سب قائد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں اور انکے موقف کے ساتھ مضبوطی کےساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اس طرح کی افواہیں میڈیا کا “پروپیگنڈا گینگ ” تخلیق کرتا ہے اور چند روز کے بعد یہ افواہیں خود بخود دم توڑ جاتی ہیں۔
‎اب وہ وقت دور نہیں جب ملک میں عام انتخابات ہوں گے ۔ اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ترقی اور آئین کی بالادستی کا پیغام پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گا- فسطائیت کے اس دور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جس ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا وہ آنے والے روشن دنوں کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ اگلے انتخابات میں دھاندلی کا سوچنے والوں کے لئے ملک کے جمہوریت پسند عوام اور سیاسی جماعتیں ملکر پکا بندوبست کریں گے- سیاسی شعور کی جو لہر عوام میں آ گئی ہے وہ بالاخر جمہوریت اور حقیقی جمہوریت کی مکمل فتح پر منتج ہو گی اس جنگ میں آخری فتح عوام کی ہو گی- مسلم لیگ ن کے ہر کارکن کو یقین ہے کہ وہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑا ہے
‎-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں