Former National Assembly candidate and PPP leader Mian Asif Arain was sentenced to death in the murder case. Additional Sessions Judge Huma Umbereen yesterday sentenced the accused Mian Asif Ali Arain to death and fined him Rs 500,000 286

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی کو سزائے موت سنا دی گئی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
قتل کیس میں سابق امیدوار قومی اسمبلی اور  پیپلزپارٹی کے رہنماء میاں آصف آرائیں کو سزائے موت سنا دی گئی، گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم میاں آصف علی آرائیں کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 6 جولائی 2019 ء کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف علی آرائیں نے رقم کے تنازعہ پر معروف پراپرٹی ڈیلر میاں تاجدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بیٹے محمد علی کی درخواست پر درج ہوا۔جس پر پولیس نے میاں آصف علی آرائیں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں