سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کی متوقع آمدپر پیپلز پارٹی کامختلف موقف اپنانے کا فیصلہ ، سینئر صحافی کا دعویٰ
اسٹا ف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
اسٹا ف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کا حصہ بننے کیلئے بیٹے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کی خبریں گرم ہیں جس پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ گرفتاری کا اعلان بھی کر چکے ہیں لیکن سینئر صحافی طارق عزیز نے دعویٰ کیاہے کہ پیپلز پارٹی نے اس پر مختلف موقف اپنانے کا فیصلہ کیاہے.
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طارق عزیز نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کی متوقع آمد پر سیاست نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے اور قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے پر کوئی منفی تبصرہ یا تنقید نہیں کی جائے گی ، بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے اپنے اراکین پارلیمنٹ، پارٹی عہدیداروں اور صوبائی وزراء کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں جبکہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی پارٹی کے اس موقف کی بھر پور تائید کی ہے .
یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاسم اور سلیمان اگر پاکستان آ کر متشدد تحریک کا حصہ بنیں گے تو انہیں گرفتار کیاجائے گا پھر برطانیہ کی ایمبیسی انہیں بازیاب کروا کر واپس بھیجوائے گی ۔ تاہم ابھی تک بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کا کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے.