بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں پی پی پی کی سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کی جس میں حکومتی بجٹ سے متعلق اپوزیشن کے لائحہ عمل سے متعلق گفتگو کی گئی.
ملاقات میں حکومتی قانون سازی کے تناظر میں حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ بلاول کو پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آرڈیننس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی.
اس موقع پر بلاول کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم گپ شپ کیلئے نہیں بنائی تھی، ہماری جماعت کے عہدیداروں نے پی ڈی ایم سے استعفے دیے.
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں واپسی کی خواہش کا اظہار بھی کبھی نہیں کیا تو ہم سے کیوں واپس جانے کی بات کی جاتی ہے
ان کا کہنا تھاکہ پارلیمان کو بالائے طاق رکھ کرآرڈیننس کے ذریعے ریاستی امور چلانا افسوسناک ہے، پیپلزپارٹی عوام دشمن بجٹ کی منظوری کی مخالفت کرے گی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت کو آزاد کشمیر میں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے.
