PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari confirms settlement with MQM 180

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے ساتھ معاملات طے پانے کی تصدیق کردی

(سٹاف رپورٹ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

اپنے ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا “متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اس معاہدے کی توثیق کریں گی، اس کے بعد میڈیا کے ساتھ صبح اس کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔پاکستان کو مبارک ہو.


دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی معاہدہ طے پانے کی تصدیق کردی ہے۔


دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی معاہدہ طے پانے کی تصدیق کردی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے ایک ٹویٹ میں کہا “متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے، پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام۴ بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں