انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرسیاستملٹی میڈیا

ظفرگڑھ پی پی 269 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 103 پر پولنگ روک دی گئی

اسٹاف رپورٹ: پی این نیوز ایچ ڈی

ظفرگڑھ پی پی 269 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 103 پر امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پولنگ سٹیشن پر 300 بیلٹ پیپرز کم نکلنے پر پولنگ روکی گئی، جس پر پیپلزپارٹی کے امیدوار علمدار قریشی اور آزاد امیدوار اقبال پتافی کے حامیوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

پولنگ سٹیشن نمبر 103 پر 2 ہزار 300 ووٹرز کی تعداد سے بیلٹ پیپرز کم نکلے، جھگڑے کے باعث پولنگ چند منٹوں کیلئے روکی گئی، بعد ازاں پولنگ سٹیشن کرم داد پر دوبارہ پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ سٹیشن کرم داد پر پولنگ کا عمل معمولی توقف کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے