Political and social figure Chaudhry Hassan Gujjar 235

سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حسن گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کی زد میں اپوزیشن و حکومتی کارکنان ملک پاکستان کے اعلیٰ اداروں کے خلاف بات نہ کریں.

نمائندہ خصوصی شیخوپورہ (حسن امیر ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حسن گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کی زد میں اپوزیشن و حکومتی کارکنان ملک پاکستان کے اعلیٰ اداروں کے خلاف جو ٹرینڈ سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں وہ ناقابلِ برداشت ہے۔ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک عظیم کی خاطر بیشمار قربانیاں دیں اور ملک و قوم کی حفاظت کو اولین ترجیح سمجھا ۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حال میں ملکی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور آپس میں بھی سیاسی بحث و مباحثے کے نتیجے میں ذاتیات اور ایک دوسرے کی عزت مجروح کرنے سے باز رہنا چاہیے ۔ اللّٰہ پاک اس ملک پاکستان اور ہماری عظیم افواج پر اپنا خاص کرم و فضل بنائے رکھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں