Political and social figure Chaudhry Hassan Gujjar 149

سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حسن گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت جلسے جلوس روکنے کی ناکام کوششیں کی

نمائندہ خصوصی شیخوپورہ (حسن امیر ، تازہ اخبار، ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حسن گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے امپورٹڈ حکومت جلسے جلوس روکنے کی ناکام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور مذہبی کارڈ استعمال کیا جارہا ہے ، جگہ جگہ کارکنان و سینئر رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومت وقت کی بوکھلاہٹ اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ہمیں اس مشکل گھڑی میں عمران خان کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑا ہونا ہے اور باطل کو بے نقاب کرنا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے پیدا کردہ مسائل کے پیشِ نظر تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو ماضی کی غلطیوں کو یاد کرنا چاہیے اور ٹکٹوں کی تقسیم برادری و ذاتی تعلقات کے بجائے پارٹی کے مخلص اور دیرینہ کارکنان کو ٹکٹ دینی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں