رپورٹ : ( لاہورایچ ایم فیاض ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
پولیس یونیفارم پہن کر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والی مہوش نامی خاتون کو فیروز والہ پولیس نے لیڈی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر امامیہ کالونی سے حراست میں لے لیا.
ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی ہدایت پر اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری امامیہ کالونی فیروز والہ کی رہائشی مہوش نامی خاتون نے تین ہفتے قبل پولیس یونیفارم میں اسلحہ لیکر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی خاتون کی تصویر وائرل ہونے کے بعد فیروز والہ پولیس نے ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں خاتون کی تلاش جاری رکھی پولیس ذرائع کے مطابق مہوش بی بی کی اطلاع ملنے پر فیروز والہ پولیس نے لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ چھاپہ مارا اور مہوش کو حراست میں لیکر غیر قانونی 222بور رائفل اور پانچ عدد گولیاں برآمد مہوش عرف بینش کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور سوشل میڈیا تصاویر وائرل کرنے پر تھانہ فیروز والہ میں مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا.