تھانہ پولیس کوٹلی سید میر دبنگ کاروائی سیالکوٹ صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار، 28 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ بشمول موٹر سائیکلیں طلائی زیورات برآمد 176

تھانہ پولیس کوٹلی سید میر دبنگ کاروائی سیالکوٹ صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار، 28 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ بشمول موٹر سائیکلیں طلائی زیورات برآمد

رپورٹ سیالکوٹ : کامران سلہری ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا نے جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹلی سید امیر سب انسپکٹر محمد اشرف نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ایان علی عرف مانا گینگ کے 4 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے.
ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے جنہیں پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے.
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، 03 عدد موٹر سائیکلیں، 15 لاکھ روپے نقدی، کڑے و چوڑیاں وغیرہ طلائی زیورات 7 تولے، 2 قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں کے دوران استعمال کیا جانے والا اسلحہ ناجائز 04 عدد پسٹل معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں
ملزمان کی شناخت 1۔ایان علی عرف مانا ولد محمد صدیق سکنہ کانپورہ پلوڑہ سیالکوٹ 2۔علی رضا عرف ڈان ولد امجد جاوید سکنہ کانپورہ پلوڑہ سیالکوٹ
3۔محمد حماد ولد محمد مالک سکنہ کانپورہ پلوڑہ سیالکوٹ 4.ذین اشفاق ولد محمد اشفاق سکنہ مادی پور سیالکوٹ .
ملزمان کے خلاف سیالکوٹ ضلع میں راہزنی اور ڈکیتی کے 10 مقدمات درج ہیں جنہوں نے درجنوں وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی ۔
ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیموں کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں