مسلم لیگ(ن) کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے 230

مسلم لیگ(ن) کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلا ت کے مطابق تینوں کی گرفتار یاں جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمل میں آئی ہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول نیلا گنبد مارکیٹ سے خریدا گیا تھا،جس کے پیش نظر تین اسلحہ ڈیلرز کو حراست میں لیکر اسلحہ کی خریدوفروخت کا ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا ہے،جلد ہی مرکزی ملزمان بھی پولیس کی گرفت میں ہونگے۔پولیس نے تینوں گرفتار ڈیلرز کی دکانوں کے ڈی وی آر بھی قبضہ میں لے لیے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں