کہروڑپکا لودھراں : (رپورٹ عمردراز جوئیہ ،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی )
پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں،سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر نے تھانہ صدر کہروڑپکا پولیس کی بین الاضلاعی گینگ کو گرفتار کرنے پر کیا۔ڈی پی او عبدالروف بابر نے بتایا ہے کہ تھانہ صدر کہروڑپکا پولیس نے ڈکیت گینگ کا سرغنہ سجاول ساتھی آزاد اور اسد بھی گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 03لاکھ 80 ہزار نقدی اور 03 موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیاملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والے 02 پسٹل اور 06 گولیاں بھی برآمد کی۔ڈکیت گینگ کہروڑپکا اور مضافات میں اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتے تھےگرفتار ملزمان سے تفتیش جاری اور مزید وارداتوں کے انکشاف متوقع ہیں۔ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا کہ مظلوم کے ساتھی اور ظالم کے دشمن ہیں جرائم پیشہ افراد جہاں بھی ہوں گے ہم نہیں چھوڑیں گے.
215