pmln PP-206 Khanewal 377

الریاض سعودی عرب کے شہر ریاض کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور مسلم لیگی رہنما “محمد جمیل امین” کی جانب سے پی پی 206 خانیوال کی جیت کی خوشی میں ایک شاندار پرتکلف دعوتِ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

(رپورٹ میاں محمد عظیم القصیم)
جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد طارق جنید کی بطورِ مہمانِ خصوصی اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کی بھرپور شرکت
پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کی جانب سے “بار بی کیو ٹو نائٹ” ہوٹل میں ایک شاندار دعوت عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی کا شرف مسلم لیگی رہنما و کاروباری و سماجی شخصیت محمد جمیل امین کو حاصل ہوا..
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب و انچارج ریاض ریجن میاں محمد طارق جنید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد جمیل امین کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور ضمنی انتخابات میں حلقہ پی پی 206 خانیوال سے رانا محمد سلیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومتی پارٹی کے ہوتے ہوئے ضمنی انتخابات میں شیر کی دھاڑ اور پے در پے کامیابیاں موجودہ حکومتی نالائقیوں اور نا اہلیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے..
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد جمیل امین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کر کے چوتھی بار حکومت سنبھال کر ملک کو اس مہنگائی کے بھنور سے نکالے گی اور ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا
دیگر رہنماؤں میں ملک امین غلام محمد؛؛ ملک رفیق؛؛ ملک رشید؛؛ محمد شبیر؛؛ یوتھ ونگ سے عمر امین؛؛ عزیر یعقوب ؛؛عمیر یعقوب نے بھی شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں