پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا آزادجموں وکشمیر الیکشن سے متعلق بیان 273

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا آزادجموں وکشمیر الیکشن سے متعلق بیان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

آزاد جموں وکشمیر میں ووٹ چوری کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور نگرانی کی جائے گی پورے آزادجموں وکشمیر میں انتخابات کے دن نگرانی کے لئے مبصر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں مسلم لیگ (ن) نے الیکشن ڈے مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی پارٹی رہنماوں اور کارکنان کوالیکشن ڈے مانیٹرنگ کے لئے ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں
ایک مرکزی سپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کیاگیا ہے جو الیکشن ڈے پر چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا پارٹی کے رہنما اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں تمام صورتحال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے.
مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کے لیے لیگل ٹیمز بھی تشکیل دی گئی ہیں.
آزادجموں وکشمیر کے عوام ڈسکہ کی دھند بننے دیں گے اور نہ کسی کو ووٹ یا الیکشن عملہ اغوا کرنے دیں گے
آزاد جموں وکشمیر کا ہر شہری نہ صرف ووٹ دے گا، بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرے گا.
عمران صاحب اور ان کے کارندے فسطائی، آمرانہ اور ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں سے باز رہیں تو بہتر ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں