(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
مسلم لیگ ن کے صدر اور متوقع وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے ، امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ ن لیگ کے 12 ، پیپلز پارٹی کے 7 ، جے یو آئی ایف کے 4 ، ایم کیوایم کے 2 ،بی این پی مینگل اور اے این پی کو ایک ایک ، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دیئے جانے کا امکان ہے.
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سے شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے ، جمعیت علماءاسلام ف نے بلوچستان یا خیبر پختون خوا سے ایک میں گورنر کا عہدہ مانگ لیا ہے ، پنجاب میں گورنرشپ پیپلز پارٹی اور سندھ میں ایم کیوایم کو دیئے جانے کا امکان ہے.
نجی ٹی وی کے مطابق محسن داوڑ ، اسلم بھوتانی ، طارق بشیر چیمہ، کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہاہے جبکہ خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال کے کابینہ میں شمویت کے واضح امکانا ت ہیں،مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک ،ر انا ثناءاللہ کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی سینیٹ سے شیریں رحمان یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دیئے جانے کا قوی امکان ہے.
سینیٹ میں چیئرمین صادق سنجرانی کو ہٹانے اور قائد ایوان کیلئے اعظم نذیر تارڑ نا م زیر غور ہے ، قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر بی این پی یا بی اے پی سے لیا جائے گا ، سپیکر کے عہدے کیلئے نوید قمر کے نام پر غور کیا جارہاہے ۔ ملک احمد خان اور عطاتارڑ کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے.
184