PML-N leader Talal Butt 334

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال بٹ نے کہا کہ پاکستان کا پہلا سویلین ڈکٹیٹر ہونے کا اعزاز عمران خان نے حاصل کیا

گوجرانوالہ (رپورٹ)

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال بٹ نے کہا کہ پاکستان کا پہلا سویلین ڈکٹیٹر ہونے کا اعزاز عمران خان نے حاصل کیا، یہ پہلا سویلین حکمران ہے جس نے آئین کو توڑا ہے، اس کو اقتدار میں آنا ذلت سے نصیب ہوا اور جانا زیادہ ذلت سے نصیب ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو افراتفری کی طرف لے جارہے ہیں، ملک میں آئینی بحران ہے، نئے انتخاب کی بنیاد آئین شکنی پر ہوگی تو یہ 2018 سے بھی بدتر ہوں گے۔ کہ جو کچھ پنجاب میں اسمبلی میں ہو رہا ہے، کیا آئین واضح نہیں ہے کہ ملک میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب کیسے ہوگا، آج پنجاب اسمبلی میں وہ کام ہوا ہے جو بد ترین مارشل لا میں نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی پر تالے لگے ہوئے ہیں، خار دار تاریں لگی ہوئی ہیں، پولیس کھڑی ہوئی ہے تاکہ اسمبلی کا اجلاس نہ ہوسکے، کیا اقتدار کی ہوس میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں کہ ہمیں نا عوام کے نمائندوں کی پروا رہی، نہ آئین اور ان اسمبلیوں کی پروا رہی جو عوام کی نمائندہ ہے۔طلال بٹ نے کہا کہ حمزہ نواز شریف کا ماننے والا ہے، پنجاب کے عوام کی خدمت کرے گا ملک میں جاری بحران کا واحد حل میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس ہے اور مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہےجو پاکستان کو پھر سے ترقی کی راہ پر لا سکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں