(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت کے موقع پر جمعہ کو پنڈال میں آمد پر شہریوں نے بھرپور تالیوں اور نعروں سے شاندار استقبال کیا.جلسہ کے شرکاءنے پاکستان تحریک انصاف اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے.وزیراعظم نے کہا کہ شاندار استقبال پر کوٹلی کے عوام کا شکر گزار ہوں.
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنی قسمت بدلنی ہے، امید ہے کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں بھی بڑی تبدیلی آئے۔ جلسہ سے وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور اور سینیٹر فیصل جاوید کے علاوہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے کوٹلی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں ملک یوسف، انصر ابدالی، ملک ظفر اور چوہدری محمد اخلاق نے بھی خطاب کیا.
عمران خان نے کہا انہوں نے کئی انٹرنیشنل فورمز پر مسئلہ کشمیر اٹھا چکے ہیں کہ ایسے کرپٹ لوگ نواز لیگ اور پی پی پی ہی ان ممالک میں غربت کی اصل وجہ ہیں۔ ان کرپٹ لوگوں نے آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہے۔ پانامہ جیسے سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد خود برطانیہ میں عوام کا ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے لئے شدید دباؤ ہے۔انھوں نے مزید لکھا ہے کہ برطانیہ نے غریب ملکوں کے نوازشریف ٹائپ عناصر کی اپنے ممالک سے پیسہ چوری کرکے برطانیہ میں جمع کرنے والے افرادخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد وہ دوبارہ کوٹلی کا دورہ کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تراڑکھل میں بھی جلسہ سے خطاب کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے اتوار کو ووٹ ڈالیں جائیں گے.
