(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران گوادر میں مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے اور بعض ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ایک روزہ دورۂ گوادر کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان 1.2 ملین گیلن واٹر پراجیکٹ منصوبوں پر عملدرآمد کے معاہدے پر دستخط کریں گے.
دورۂ گوادر کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان چین کی جانب سے صوبہ بلوچستان کیلئے سولر جنریٹر گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور نارتھ فری زون کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گےذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ عمران خان گوادر پورٹ فری زون میں کاروباری اداروں کیلئے پراجیکٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق جنوبی بلوچستان کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جائے گا جس میں ٹرانسمیشن لائنز بھی شامل ہیں.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے 2 روز قبل اپنے بیان میں کہا کہ گوادر میں 300 میگا واٹ کا پاور پراجیکٹ ہے.جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں پانی کے منصوبوں پر بھی ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی بلوچستان کے 9 اضلاع میں 31 ڈیمز ہیں جن میں 15 پہلے سے تکمیل کے مرحلے میں تھے جبکہ 16 نئے ڈیمز شروع کیے گئے ہیں اور انہی ڈیمز کی وجہ سے زراعت کے شعبے کو بھی ترقی ملے گی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر منصوبہ بندی پیر کو گوادر کا دورہ کریں گے.
