Azad Jammu and Kashmir Abdul Qayyum Niazi 304

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی جدہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

(رپورٹ : مریم شاہد ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ )

تحریک آزادی کشمیر اور نظریہ پاکستان کے حوالے نوائے وقت کی اعلی خدمات ہیں یہ بات آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی نے جدہ میں تیمور شاہد ملک کی جانب سےمنعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے کہی۔وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کشمیر کی جدوجہد میں حکومت پاکستان تمام عالمی اداروں میں اپنی بھر ہور سفارتی کوششین کررہی ہے اور کشمیر کا مقدمہ ہیش کررہی ہے  عبدلقیوم نیازی نے کہا کہ بھارت کی چالاکیوں کے باوجود پاکستان کے دوست ممالک بشمول کشمیر  چین اور اب افغانستان کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔ انہون نے کہا کہ افغان عوام بہادر ہیں غیر ملکی عمل دخل سے پاک ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے تمام اسلامی ممالک کوشش کررہے ہیں اسی طرح آزادی کشمیر کیلئے مسلم امہ کو اپنا کردار کرنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں